5 جولائی 2012 - 19:30

ارجنٹائن کے سابق ڈکٹيٹر خورخے ويدلا کو مقامي عدالت نے پچاس سال قيد کي سزا سنائي ہے۔

ابنا: ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کي خصوصي عدالت نے خورخے ويدلا پر اپنے مخالفين کے کم سن بچوں کواغوا کرنے کے جرم ميں پچاس برس قيد کي سزا سنادي ہے۔ويدلا 1976 سے 1983 تک ارجنٹائن کا ڈکٹيٹر رہا ہے۔عدالت نے 86 سالہ خورخے ويدلا  کو صرف اس جرم ميں قيد کي سزا سنائي کہ اس نے اپنے آمريت کے دور ميں  مخالفين کے کم سن بچوں کو اغوا کرايا تھا۔مذکورہ عدالت نے ڈکٹيٹر کے قريبي ساتھي جنرل  رينالڈو کو 15 سال قيد کي سزا سنائي ہے۔ارجنٹائن ميں ماؤں کے حقوق کے لئے کام کرنے والي ايک تنظيم کا کہنا ہے کہ فوجي حکومت کے دوران تقريبا 500  کم سن بچوں کو اغوا کيا گيا تھا-خورخے ويدلا کو لاتيني امريکہ کے ملکوں ميں مخالفين کے خلاف گھناؤني جنگ کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ارجنٹائن ميں اب تک فوجي حکومت کے سات سو اہلکاروں پر مقدمہ چلاکر انہيں سزائيں سنائي جاچکي ہيں۔اعداد و شمار کے مطابق فوجي حکومت نے سن 1976 سے 1983 کے دوران نوہزار سے تيس ہزارتک مخالفين کو قتل کيا تھا- يہاں اس بات کا ذکر ضروري ہے کہ ارجنٹائن کے ڈکٹيٹر  کو امريکہ کي بھرپور حمايت حاصل تھي اور اس دوران   بڑے پيمانے پر مخالفين گرفتارکئے گئے ، انہيں ايذائيں دي گئيں اور پھانسي پر  لٹکايا گيا۔.......

/169